تعلیم کی اہمیت اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں
بہار فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام محبتوں چاہتوں کے مرکز منھنجی امڑ پبلک لائبریری کراچی میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد تعلیم کی اہمیت اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں۔ کے موضوع پر ایک اہم اور فکر انگیز سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، نوجوان طلبہ و طالبات اور سماجی کارکنان نے شرکت کی سیمینار کے مہمانِ خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جان محمد بروہی گوٹھ نزد گلشنِ معمار کراچی کے معزز پروفیسر احمد دین شر صاحب تھے، جنہوں نے تعلیم کی افادیت، معاشرتی ترقی میں اس کے کردار اور نوجوان نسل کی قومی و سماجی ذمہ داریوں پر تفصیلی اور مدلل خطاب کیا۔ پروفیسر احمد دین شر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، شعور اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار، سماجی شعور اور قومی خدمت کے جذبے کو بھی فروغ دیں تاکہ ایک بہتر اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، اس لیے انہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کرتے ہوئے تعلیم، تحقیق اور خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیمینار کے شرکاء نے پروفیسر احمد دین شر صاحب کے معلوماتی اور متاثر کن خطاب کو بے حد سراہا اور اس قسم کی علمی و فکری نشستوں کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ بہار فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل میں تعلیمی شعور، مطالعہ کی عادت اور سماجی ذمہ داریوں کے احساس کو اجاگر کرنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسے علمی و تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔
رابطہ محمد سچل ودہو چیئرمین بہار فائونڈیشن۔
03007044125-03123342211.
0 تبصرے